غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس قرآن کی تلاوت کرنا مکروہ تنزیہی یعنی ناپسندیدہ ہے البتہ دیگر ذکر و اذکار کرنےمیں حرج نہیں،ہاں اگر میت کو کپڑے وغیرہ سے بالکل ڈھانپ دیا جائے توتلاوت میں بھی کوئی کراہت نہیں۔بہار شریعت میں ہے:” میت کے پاس تلاوت قرآن مجید جائز ہے ،جبکہ اس کا تمام بدن کپڑے سے چھپا ہو اور تسبیح و دیگر اذکار ميں مطلقاً حرج نہیں۔ “
(بہارشریعت ،جلد1،صفحہ809)