عورت الٹا دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھے تو کیا حکم ہے؟
عورت کا الٹا دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے مگر نماز ہوجائے گی۔ فتاوی رضویہ میں ہے :’’کپڑا الٹا پہننا اوڑھنا خلاف معتاد میں داخل ہے اور خلاف معتاد جس طرح کپڑا پہن یا اوڑھ کر بازار میں یا اکابر کے پاس نہ جاسکے ضرور مکروہ ہے۔۔۔اور ظاہر کراہت تنزیہی‘‘۔
(فتاوی رضویہ،جلد7،صفحہ359)