عشاء کی نماز پڑھے بغیر سو گئے پھر کچھ دیر بعداٹھ کر نماز ادا کی تو کیا وہ قضا کہلائے گی؟

عشاء کی نماز پڑھے بغیر سو گئے پھر کچھ دیر بعداٹھ کر نماز ادا کی تو کیا وہ قضا کہلائے گی؟

جس کام کا بندوں کو شریعت نےحکم دیا ہے اسے اس کے وقت میں کرنا ادا کہلاتا ہے لہذا نماز عشاء اگر عشاء کے وقت میں ہی پڑھی تو نماز قضا نہیں کہلائے گی بلکہ ادا ہی ہوگی البتہ جس پرمسجد کی جماعت واجب ہے اسے بلا عذر شرعی ترک جماعت کا گناہ ہوگا۔بہار شریعت میں ہے:” جس چیز کابندوں پر حکم ہے اسے وقت میں بجا لانے کو ادا کہتے ہیں۔۔ وقت میں اگر تحریمہ باندھ لیا تو نماز قضا نہ ہوئی بلکہ ادا ہے۔مگر نماز فجر و جمعہ و عیدین کہ ان میں سلام سے پہلے بھی اگر وقت نکل گیا نماز جاتی رہی۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ701)

اپنا تبصرہ بھیجیں