شوال کے روزے یا قضا کب سے شروع کر سکتے ہیں؟
سال میں 5 روزے رکھنے جائز نہیں،عید الفطر کا پہلا دن اور 10 ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک۔لہذا شوال کی دوسری تاریخ سے روزے رکھے جا سکتے ہیں۔ بدائع الصنائع میں ہے:”المكروه هوأ ن يصوم يوم الفطر، ويصوم بعده خمسة أيام،فأما إذا أفطر يوم العيد ثم صام بعده ستة أيام: فليس بمكروه بل هو مستحب وسنة“ترجمہ:مکروہ یہ ہے کہ عیدالفطرکے دن روزہ رکھے اوراس کے بعدپانچ دن روزہ رکھے ،بہرحال جب عیدکے دن روزہ نہ رکھاپھراس کے بعدچھ روزے رکھے پس یہ مکروہ نہیں ہے بلکہ یہ مستحب وسنت ہے۔
(بدائع الصنائع،جلد2،صفحہ78)