سونے کی زکوۃ اگر سونے سے دینی ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا پر کتنی زکوۃ دینی ہوگی؟

سونے کی زکوۃ اگر سونے سے دینی ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا پر کتنی زکوۃ دینی ہوگی؟

سونے چاندی کی زکوۃ سونے چاندی میں بھی دی جا سکتی ہے۔اگر سونے کی زکوۃ سونے سے دینا چاہیں تو ساڑھے سات تولہ سونے پر اس کا چالیسواں حصہ یعنی 0.1875 تولہ/2.187گرام سونا دینا ہوگا۔فیضان زکوۃ میں ہے:” اگر آپ سونے کی زکوٰۃ سونے کی صورت میں یا چاندی کی زکوٰۃ چاندی کی صورت میں دینا چاہتے ہیں تو اس کا بھی چالیسواں حصہ (یعنی 2.5%) بطورِ زکوٰۃ دینا ہوگا ۔۔۔لہٰذا ساڑھے سات تولے کی زکوٰۃ (2.5%) تقریباً2گرام 187ملی گرام سونا اور ساڑھے باون تولے چاندی کی زکوٰۃ (2.5%) تقریباً 15گرام 310ملی گرام چاندی بنے گی۔“

(فیضان زکوۃ،صفحہ32)

شوہر بیوی ایک دوسرے کو اپنی زکوۃ نہیں دے سکتے۔فتاوی اہلسنت میں ہے:”بیوی اپنے شوہر کو زکوۃ نہیں دے سکتی اگر شوہر کو زکوۃ دی تو زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔“

(فتاوی اہلسنت،احکام زکوۃ،صفحہ435)

اپنا تبصرہ بھیجیں