سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس بنا کر دینے کی اجرت لینا کیسا؟
سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس بنا کر دینے کی اجرت لینا جائز ہے کہ ایک تو سوشل میڈیا گناہ کے لئے متعین نہیں دوسرا سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس سے منفعت مقصود ہوتی ہے۔بدائع الصنائع میں ہے:”ومنھا ان تکون المنفعۃ مقصودۃ یعتاد استیفاؤھابعقد الاجارۃ“یعنی:اجارہ صحیح ہونے کی شرائط میں سے یہ بھی ہے کہ منفعت ایسی مقصودہ ہو جس سے نفع اٹھانا عقد اجارہ میں عادۃمقصود ہو۔
(بدائع الصنائع،جلد4،صفحہ192)