زکوۃ کس کس چیز پر فرض ہوتی ہے؟اگر میں نے عمرہ کی نیت سے رقم رکھی ہو یا پلاٹ رہائش کے لئے لیا ہو تو زکوۃ فرض ہوگی؟

زکوۃ کس کس چیز پر فرض ہوتی ہے؟اگر میں نے عمرہ کی نیت سے رقم رکھی ہو یا پلاٹ رہائش کے لئے لیا ہو تو زکوۃ فرض ہوگی؟

زکوۃ سونا،چاندی،ملکی اور غیر ملکی کرنسی،پرائز بانڈز،مال تجارت اور سائمہ جانور پر فرض ہوتی ہے جبکہ زکوۃ کی دیگرشرائط پائی جائیں۔سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ(87.48گرام)،چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولہ(612.36گرام)،کرنسی،بانڈز اورمال تجارت کا نصاب 52.5تولہ چاندی کی قیمت کےبرابر ہے۔اگر یہ اموال انفرادی طور پر بیان کردہ مقدار کے برابر نہ ہوں مگر ان کو آپس میں ملایا جائے تو ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہوجائیں تو بھی زکوۃ فرض ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں