روزے میں سر میں تیل ڈالنا کیسا؟
روزے میں سر میں تیل ڈالنا جائز ہےکیونکہ مسام کے ذریعےسے اگر کوئی چیز بدن میں جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔بہار شریعت میں ہے:”تیل یا سرمہ لگایا تو روزہ نہ گیا اگرچہ تیل یا سرمہ کا مزہ حلق میں محسوس ہوتا ہو۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ982)