خصی جانور کی قربانی کے بارے میں حدیث سےحوالہ دے دیں۔
ابن ماجہ،ابوداؤد اور مسند احمد وغیرہ میں روایات موجود ہیں،چنانچہ ابوداؤد شریف میں ہے:” عن جابر بن عبدالله، قال: ذبح النبي صلى الله عليه وسلم يوم الذبح كبشين أقرنين أملحين موجئين“ ترجمہ: حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الاضحی کے دن دو چتکبرے خصی مینڈھے ذبح فرمائے۔
(ابو داؤد،حدیث2795)