حدیث کا جب بیان ہوتا ہے تو وہاں سند کا لفظ آتا ہے تو یہ سند کیا چیز ہے؟
سند سے مراد وہ افراد ہوتے ہیں جو اس حدیث کو روایت کرتے ہیں۔مقدمۃ الشیخ میں ہے:”السند طریق الحدیث،وھو رجالہ الذین رووہ“یعنی:سند حدیث کے راستےکو کہتے ہیں اور وہ ان افراد کا راستہ ہے جو اس حدیث کو روایت کرتے ہیں۔
(مقدمۃ الشیخ،صفحہ8،مکتبہ المدینہ)