جمعہ کے دن جو ساعت ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے وہ کون سی ہے؟

جمعہ کے دن جو ساعت ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے وہ کون سی ہے؟

احادیث میں مذکور ہے کہ جمعہ کے دن ایک ایسی ساعت ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے،اس ساعت کی حتمی تعییین نہیں کی گئی مگر اس بارے میں مختلف اقوال ہیں جن میں دو قول مشہور ہیں۔(1) مغرب سےکچھ دیر پہلے (2) دو خطبوں کے درمیان۔یاد رہے کہ خطبوں کے درمیان دعا زبان سے نہیں بلکہ ہاتھ اٹھائے بغیر دل میں مانگی جائے گی۔مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” یقینی طور پر یہ نہیں معلوم کہ وہ ساعت کب ہے، غالب یہ کہ دو خطبوں کے درمِیان یا مغرِب سے کچھ پہلے ۔“

(مرآۃ المناجیح،جلد2،صفحہ319)

ایک اور جگہ لکھتےہیں:”اس ساعت کے متعلق علماء کے چالیس قول ہیں ، جن میں دو قول زیادہ قوی ہیں ، ایک د و ۲ خطبوں کے درمیان کا ، دوسرا آفتاب ڈوبتے وقت کا۔“

(مرآۃ المناجیح،جلد2،صفحہ320)

اپنا تبصرہ بھیجیں