اگر کوئی عورت بچے کو دودھ پلاتی ہو تو کیا روزہ اس پر رکھنا ضروری ہے؟
دودھ پلانے والی عورت کو اگر اپنی یا بچے کی جان کو نقصان پہنچنے یا بیمار ہوجانے یا سخت مشقت میں پڑ جائے کا گمان غالب ہو تو اس کو اس وقت روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے،لیکن بعد میں اس کو ان روزوں کی قضا کرنی ہوگی۔فتاوی رضویہ میں ہے:” حاملہ کو بھی مثلِ مرضعہ روزہ نہ رکھنے کی اجازت اسی صورت میں ہے کہ اپنے یا بچے کے ضرر کا اندیشہ غلبہ ظن کے ساتھ ہونہ کہ مطلقا۔“
(فتاوی رضویہ، جلد10، صفحہ 597)