اگر کسی نے کوئی پلاٹ قسطوں پر لیا اور ابھی قسطیں باقی ہیں تو کیا پلاٹ پر زکوۃ ہوگی؟
اگر وہ پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا ہے تو اس کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے زکوۃ فرض ہوگی جبکہ زکوۃ کی دیگر شرائط پائی جائیں۔زکوۃ کا حساب جب کیا جائے گا تو بقیہ اقساط کو کل نصاب میں سے منھا(مائنس) کیا جائے گا چاہے پلاٹ بیچنے کی نیت سے لیا ہو یا ذاتی استعمال کے لئے۔قدوری میں ہے:”الزکاۃ واجبۃ فی عروض التجارۃ کائنۃ ما کانت اذا بلغت قیمتھا نصابا“ترجمہ:زکاۃ مال تجارت پر فرض ہوتی ہے جبکہ اس کی قیمت نصاب کو پہنچتی ہو۔
(قدوری،صفحہ145)