اگر کسی عورت نے بچی گود لی تو بالغہ ہونے پر عورت کے شوہر سے پردہ ہوگا؟اس کا کوئی حل بیان کردیں۔

اگر کسی عورت نے بچی گود لی تو بالغہ ہونے پر عورت کے شوہر سے پردہ ہوگا؟اس کا کوئی حل بیان کردیں۔

اگر کسی عورت نے لڑکی گود لی اور وہ لڑکی اس عورت کے شوہر کی محرم نہیں تو بالغہ ہونے پراس لڑکی کو اس مرد سے پردہ کرنا ہوگا۔اس کا حل یہ ہے کہ یا تو اس مرد کی بیوی یا مرد کی کوئی محرمہ مثلا والدہ، دادی، نانی، بہن، بھتیجی، بھانجی وغیرہ یا مرد کے بھائی کی بیوی اس بچی کو دو سال کے اندر دودھ پلا دے تو بچی کا مرد سے رضاعی رشتہ قائم ہوجائے گا اور پردہ واجب نہیں رہے گا۔دو سال کے بعد دودھ پلانا ناجائز ہے البتہ ڈھائی سال کے اندر پلایا تو رضاعت کا رشتہ قائم ہوجائے گا۔

(کتب فقہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں