اگر نماز میں دھکا لگنے سے گرجائیں تو نماز ہوگی یا نہیں؟
نماز میں نمازی کاسینہ قبلہ رخ ہونا ضروری ہے،اگربغیر ارادے کے کسی سبب سے سینہ قبلے سے پھر جائے اور تین تسبیح کی مقدار گزرنے سے پہلے واپس قبلے کو رخ کرلیاجائے تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔بہار شریعت میں ہے:” مصلّی نے قبلہ سے بلا عذر قصداً سینہ پھیر دیا، اگرچہ فوراً ہی قبلہ کی طرف ہوگیا، نماز فاسد ہوگئی اور اگر بلاقصد پھر گیا اور بقدر تین تسبیح کے وقفہ نہ ہوا، تو ہوگئی۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ419)