اگر عورت شب براءت میں ایام مخصوصہ میں ہو تو اس رات کی برکتیں کیسے پائے؟

اگر عورت شب براءت میں ایام مخصوصہ میں ہو تو اس رات کی برکتیں کیسے پائے؟

ایام مخصوصہ میں نماز پڑھنا،روزہ رکھنا اور تلاوت کرنا حرام ہے مگر اس کے علاوہ دعائیں مانگنا،ذکر و اذکار کرنا،درود پڑھنا،توبہ و استغفار کرنا اور دیگر کئی اعمال جائز ومستحب ہیں بلکہ نماز کے اوقات میں عورت کے لئےبہتر ہے کہ وضو کرکے ذکر و اذکار کا اہتمام کرے تاکہ عادت بنی رہے۔بہار شریعت:” نماز کے وقت میں وُضو کرکے اتنی دیر تک ذکرِ الٰہی، درود شریف اور دیگر وظائف پڑھ لیا کرے جتنی دیر تک نماز پڑھا کرتی تھی کہ عادت رہے۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ380)

اپنا تبصرہ بھیجیں