اگر شوہر نے روزہ نہ رکھا ہو تو اسے کھانا دینا کیسا؟
اگر شوہر نے کسی ایسے عذر کے سبب روزہ نہ رکھا ہو جس میں شریعت نے اسے اجازت دی ہو اور اس کا روزے داروں کی طرح رہنا واجب نہ ہوتو اسے کھانا وغیرہ دینا جائز ہے لیکن اگر شرع کی طرف سے رخصت نہ ہونے کے باوجود روزہ چھوڑا یا ایسی صورت پائی گئی جس میں روزے داروں کی طرح رہنا اس پر واجب ہو تو پھر اس کو کھانا وغیرہ نہیں دے سکتی کیونکہ یہ ناجائز کام میں معاونت ہے البتہ شوہر کی طرف سے فتنے یا ظلم کاگمان غالب ہو تو دل میں برا جانتے ہوئے دے دے۔اللہ پاک فرماتا ہے:” وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪“ترجمہ:گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون نہ کرو۔
(المائدہ:2)