اللہ اکبر کی جگہ اللہ اعظم کے الفاظ سے نماز شروع ہوسکتی ہے؟

اللہ اکبر کی جگہ اللہ اعظم کے الفاظ سے نماز شروع ہوسکتی ہے؟

نماز میں تکبیر تحریمہ کہنا فرض ہے یعنی ایسے کلمات جو خالص تعظیم الہی کے ہوں اس سے نماز شروع کرنے سے نماز شروع ہوجاتی ہےمگر اس تکبیر تحریمہ میں لفظ ”اللہ اکبر“ کہنا واجب ہے،لہذا اگر کسی نے اللہ اعظم کہہ کر نماز شروع کی تو اس کی نماز شروع ہوگئی لیکن ترک واجب ہوا۔اگر جان کر ایسا کیا توگناہ گار ہوگا اور نماز دوبارہ پڑھنی واجب ہوگی اور اگر بھول کر ایسا ہوا تو سجدہ سہو سے نماز درست ہوجائے گی۔بہار شریعت میں ہے:”اللہ اعظم۔۔ وغيرہا الفاظ تعظیمی کہے، تو ان سے بھی ابتدا ہوجائے گی مگر یہ تبدیل مکروہ تحریمی ہے۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ3،صفحہ509)

اپنا تبصرہ بھیجیں