دینی کتب پر موبائل یا کوئی چیز رکھنا

دینی کتب پر موبائل یا کوئی چیز رکھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا دینی کتب کے اوپر موبائل فون رکھ سکتے ہیں ؟

User ID:آمنہ آیاز

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ دینی کتاب پر موبائل فون یا کوئی چیز بھی نہیں رکھنی چاہیے یہی ادب ہے حتی کہ کتاب پر قلم وغیرہ بھی رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں : کتاب پر کوئی دوسری چیز نہ رکھی جائے حتّٰی کہ قلم دوات۔

(بہار شریعت،1،حصہ2،صفحہ331،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

29رجب المرجب 1445ھ/ 10فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں