ہمبستری کی دعا اور فائدہ

ہمبستری کی دعا اور فائدہ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمبستری کی دعا کیا ہے ؟ کچھ لوگ تعجب سے کہتے ہیں کہ کیا ہمبستری کی بھی کوئی دعا ہوتی ہے؟

User ID:محمد آصف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ ہمبستری کے لیے بیوی کے پاس جانے سے پہلے حدیث مبارکہ میں دعا وارد ہے یہ دعا پڑھ کر بیوی سے جماع کرنے سے ہونے والا بچہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔صحیح بخاری میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ ، قَالَ : بِاسْمِ اللَّهِ ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ ، وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا ، فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ لَمْ يَضُرُّهُ .ترجمہ: جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے جماع کرے تو کہے ” اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں ۔ اے اللہ ! ہمیں شیطان سے بچا اور شیطان کو اس چیز سے دور رکھ جو تو ( اس جماع کے نتیجے میں ) ہمیں عطا فرمائے ۔“ یہ دعا پڑھنے کے بعد ( جماع کرنے سے ) میاں بیوی کو جو اولاد ملے گی اسے شیطان نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

(صحیح البخاری،حدیث141)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

2جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 16دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں