گھر سے نکلتے وقت الٹا پاؤں پہلے نکالنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ گھر سے نکلتے وقت کون سا پاؤں باہر نکالنا چاہیے؟
User ID:اظہر حسین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ گھر سے باہر نکلتے وقت بایاں پاؤں پہلے باہر نکالنا چاہیے۔ چنانچہ فتاوی حدیثیہ میں ہے:”الداخل الی دارہ والخارض منھا ما یقدم من رجلیہ؟ فاجاب بقولہ الذی یتجہ انہ یقدم الیمین فی الدخول والیسری فی الخروج لان ذلک من باب التکریم“ ترجمہ: گھر میں داخل ہوتے وقت یا نکلتے وقت کون سا پاؤں پہلے رکھا جائے ؟ تو علامہ بن حجر ہیتمی علیہ الرحمہ نے اس قول کے ذریعے جواب دیا جو ظا ہر ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ گھر میں داخل ہوے وقت دایاں اور نکلتے وقت بایاں پاؤں پہلے رکھا جائے کہ یہ تعظیم وتکریم کی قبل سے ہے۔
(فتاوی حدیثیہ، صفحہ 153، مطبوعہ کوئٹہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
29جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 12جنوری 2024 ء