سورج چوتھےآسمان پرہے

سوال:سورج چوتھے آسمان پر ہے اسکے دلائل دے دیں۔

User ID: Anonymuos

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سورج چوتھے آسمان پر ہے اورچاند پہلے آسمان پرجسے آسمان ِدنیاکہتے ہیں اسی پر فلک کااطلاق ہوتاہے۔ جبکہ دیگر کے نزدیک سورج چاند وغیرہ فلک میں تیر رہے ہیں اوریہ آسمان سے نیچے سات فلک ہیں توسورج چوتھے فلک میں ہے اورچاند پہلے میں۔

قران پاک میں ہے: وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّماواتِ السبع.۔ترجمہ:اوروہی ہے جس نےسات آسمان بنائے۔(القران،سورہ ھود،آیت:7)

روح البیان میں ہے: السماء الدنيا وهو فلك القمر۔۔۔ والسماء الثانية وهو فلك ‌عطارد۔۔۔والسماء الثالثة وهو فلك الزهرة ۔۔۔ والسماء الرابعة وهو فلك الشمس ۔۔۔ والسماء الخامسة وهو فلك المريخ ۔۔۔والسماء السادسة وهو فلك المشترى ۔۔۔والسابعة وهو فلك زحل ۔۔۔وفوق هذه السموات الفلك الثامن وهو فلك الثوابت ويقال له الكرسي ۔۔۔وفوقه عرش الرحمن ترجمہ:سات آسمان یہ ہیں1)آسمانِ دنیا چاند کافلک،2)عطارد کافلک3)زہرہ کافلک4)سورج کافلک،5)مریخ کافلک،6)مشتری کافلک،7)زحل کافلک۔پھر ان سے اوپر فلکِ ثوابت جسے کرسی بھی کہاجاتاہے،پھرعرش۔(روح البیان،ج4،ص97، بیروت)

قران پاک میں ہے: وهو الذي خلق الليل والنهارالشمس والقمركل في فلك يسبحون۔ترجمہ:اللہ نے دن رات سورج چاند بنائے سب اپنے گھیرے میں تیررہے ہیں۔(القران،سورہ انبیاء،آیت:33)

تفسیرقرطبی میں ہے: والأصح أن السيارة تجري في الفلك، وهي سبعة أفلاك دون السموات المطبقة، ۔۔۔ فالقمر في الفلك الأدنى، ثم ‌عطارد، ثم الزهرة، ثم الشمس، ثم المريخ، ثم المشتري ثم زحل، والثامن فلك البروج، والتاسع الفلك الأعظم۔ ترجمہ:سیارے فلک میں تیررہے ہیں اوریہ آسمانوں کے نیچے سات افلاک ہیں توچاند نیچے والے میں ہے پھرعطارد پھرزہرہ پھرسورج پھرمریخ پھرمشتری پھرزحل پھربروج پھرفلک اعظم۔(الجامع لاحکام القران،ج11،ص286،قاھرہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

26جمادی الثانی 1445ھ/09جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں