آمین کیا ہے

سوال:آمین کیا ہے؟

User ID: حیدری سکندری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

آمین کامعنی ہے یااللہ اس دعاکوقبول فرما،یاایساہی فرما۔

شامی میں ہے: ومعناه استجب۔ترجمہ:آمین کامعنی ہے اسے قبول فرما۔(شامی،کتاب الصلوۃ،جلد1،ص492،بیروت)

طحطاوی علی مراقی میں ہے: قوله: ‘والمعنى استجب دعاءنا’ هذا عند الجمهور وروى الثعلبي في تفسيره بإسناده إلى الكلبي عن أبي صالح عن ابن عباس قال سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن معنى آمين فقال: ‘افعل وقيل لا يخيب الله رجاءنا’ وروى عبد الرزاق عن أبي هريرة بإسناد ضعيف أنه من أسماء الله تعالى أي يا آمين استجب فحذف منه حرف النداء وأقيم النداء مقامه فلذلك أنكر جماعة القصر فيه وقيل كنز من كنوز العرش لا يعلم تأويله إلا الله تعالى۔ترجمہ:جمہورکے نزدیک آمین کامعنی ہے ہماری دعاکوقبول فرما تفسیرثعلبی میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے آمین کے معنی کے بارے میں پوچھاتوفرمایا‘اسے کردے’اوریہ بھی کہاگیاکہ‘اللہ ہماری امید میں رسوانہ کرے’۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ یہ اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے یعنی ‘یاآمین قبول فرما’توحرفِ نداکوحذف کیااورمنادی کواسکے قائم مقام کردیااسی لیے ایک تعدادنے اسے بغیرمدپڑھنے کاانکارکیااورایک قول کے مطابق یہ عرش کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے جسکی تاویل اللہ ہی جانے۔ (طحطاوی علی مراقی،کتاب الصلوۃ، ص261،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

24جمادی الثانی 1445ھ/08جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں