سوال:زم زم شریف کے پانی سے وضواورغسل کرسکتے ہیں؟
User ID: Saith Hamid Nasir
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
زم زم شریف کے پانی سے وضو وغسل کرناجائزہے ہاں اس سے استنجاء کرنایانجاست زائل کرناممنوع ہے۔
درمختار میں ہے: يكره الاستنجاء بماء زمزم لا الاغتسال ترجمہ:آبِ زم زم سے استنجاء کرنامکروہ ہے غسل کرنانہیں۔(شامی، کتاب الحج، باب الھدی،ج2،ص625،بیروت)
شامی میں ہے: (قوله يكره الاستنجاء بماء زمزم) وكذا إزالة النجاسة الحقيقية من ثوبه أو بدنه، حتى ذكر بعض العلماء تحريم ذلك۔ترجمہ:اسی طرح اس سے کپڑے یابدن سے نجاستِ حقیقیہ زائل کرنامکروہ ہے حتی کہ بعض علماء نے توحرام کہاہے۔(ایضا)
فتاوی رضویہ میں ہے:زم زم شریف کیامتبرک نہیں ،ولہذااس سے استنجاکرنامنع ہے۔(فتاوی رضویہ،کتاب الجنائز،ج9،ص122،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
26جمادی الثانی 1445ھ/10جنوری 2024 ء