عورت کے لیے سر کے بال کاٹنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ عورت بال کٹوا سکتی ہے یا نہیں ؟
User ID:ساقی چوہدری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ عورت کو بال کاٹنے سے بچناچاہیے البتہ اگر بال بہت لمبے ہو جائیں تو عورت کا کندھوں سے نیچے نیچے تک بال کٹوانا شرعا جائز ہے کندھوں سے اوپر تک بال کٹوانا ناجائز و حرام ہے کیونکہ کندھوں سے اوپر تک بال کٹوانے میں مردوں سے مشابہت ہے جو کہ جائز نہیں اور رسول اللہ ﷺ نے ایسی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جو مردوں سے مشابہت اختیار کریں اور ایسے مردوں پر جو عورتوں سے مشابہت اختیار کریں چنانچہ بخاری شریف میں ہے:”عن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال: لعن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال “ ترجمہ:حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں سے مشابہت اختیارکرنے والی عورتوں اور عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے۔
(صحیح بخاری ،کتاب اللباس ،باب المتشبھون بالنساء ،جلد2صفحہ 874،مطبوعہ کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
20جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 3دسمبر 2023 ء