ضروریات اہلسنت کا مطلب اور مفہوم

ضروریات اہلسنت کا مطلب اور مفہوم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ضروریات اہل سنت کا کیا مطلب ہے اور یہ کون کونسے ہیں؟

User ID:اظہر حسین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ ضروریات اہل سنت سے مراد یہ ہے کہ ا س کوماننا ایک سنی کے لیے ضروری ہے اورا سکا انکار گمراہی ہے کیونکہ اس کے ہر مسئلہ پر کثیر احادیث موجود ہوتی ہیں۔ ضروریات اہل سنت ماہنامہ اشرفیہ کے فروری2015 کے شمارے میں درج ذیل مذکور ہیں: ” ضروریات اہل سنت و جماعت کے مصادیق: خلفائے اربعہ علیہم الرضوان کی خلافت کا حق جانتا ۔ ختنین ( حضرت عثمان و علی) سے محبت کرنا ۔ اجماع امت کی حجیت کو تسلیم کرنا۔ عذاب قبر حق ہے ۔ سوال منکر ونکیر حق ہے۔ وزن اعمال حق ہے ۔ معراج جسمانی کا حق جانتا ۔ شیخین (حضرت ابوبکر و عمر بنی ) کو باقی صحابہ کرام سے افضل سمجھنا ۔ موزوں پر مسح کو جائز سمجھنا ، قرآن کو کلام الہی غیر مخلوق جاننا ۔ تمام صحابہ واہل بیت علیہم الرضوان کا ادب کرنا ہمیشہ جماعت کا ساتھ دینا اور شذوذ سے بچنا ۔ اہل کبائر کے لیے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کو ثابت کرنا۔ کرامات اولیا کا حق ہونا۔ گناہ کبیرہ کے سب اہل قبلہ کی تکفیر نہ کرنا ۔ تقلید شخصی کے وجوب کا اعتقاد رکھنا ۔ تقدیر کے خیر و شر پر ایمان رکھنا ، اصلح للعباد کو اللہ پر واجب نہ جاننا ، اہل قبلہ کی نماز جنازہ جائز سمجھنا۔ الله عز وجل کو جہت سے پاک ماننا۔ آخرت میں اہل جنت کا اللہ تعالی کے دیدار سے شرفیاب ہونا ۔ سلطان اسلام کے خلاف خروج نہ کرنا۔ بندوں کے افعال کو اللہ کی مخلوق ماننا اللہ تعالی کا جسم و جسمانیات سے مطلقا پاک ہونا۔ سواد اعظم کے اتباع کو رحمت اور اس میں اختلاف کو عذاب جاننا ۔ حیات انبیا (ایک پل کے لیے موت طاری ہونے کے بعد ان کا باحیات ہونا )۔ اس پر ایمان رکھنا کہ اولیائے کرام کو انبیا ورسل کی وساطت سے کچھ علوم غیب حاصل ہوتے ہیں ۔ اور یہ کہ اللہ جل شانہ نے اپنے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو بعض جزئیات کا علم بخشا ہے۔امام عالی مقام کا کربلا میں بےگناہ شہید ہونا۔یزید کا فاسق وفاجر ہونا۔ اشعری یا ماتریدی ہونا۔

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

26جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 9جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں