حجامہ کی تعریف و حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ حجامہ کسے کہتے ہیں اوراسلام میں اس کا کیا حکم ہے؟
User ID:نعیم شہزاد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حجامہ سے مراد پچھنے لگوانا ہے احادیث طیبہ میں نبی مکرم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کا بغرض علاج بارہا پچھنے لگوانا مروی ہے۔ لیکن فی زمانہ حجامہ کے مختلف طریقے ہیں اب ہر ایک طریقے کو سنت کہنا درست نہیں ۔نیز حجامہ سے علاج کرنا ہر ایک کا کام نہیں بلکہ ایک پیچیدہ فن ہے جو وہی درست طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے جو اس کام میں مہارت، نیز مختلف طبائع و مواسم و اوقات کی مناسبت کی واقفیت اور متفرق امراض کی نوعیت کے پیش نظر حجامہ کے مناسب اعضا کی شناخت رکھتا ہولہذا پچھنے لگوانے ہوں تو اس فن کے ماہر سے ہی رجوع کریں ۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
29رجب المرجب 1445ھ/ 10فروری 2024 ء