ناجائز کاموں کی ایکٹنگ کرنے کی کمائی
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ٹک ٹاک ، یوٹیوب ٹی وی وغیرہ پے ڈانس ،گانے وغیرہ کی ایکٹنگ کر کے پیسے کمانا کیسا ہے؟
User ID:معین اختر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ ناچ گانا ، عشقیہ و فسقیہ ایکٹنگ کرنا ناجائز و گناہ ہے اور ناجائز کام کی کمائی بھی جائز نہیں لہذا مذکورہ بالا کاموں کی کمائی حرام ہے۔حرام کام پر اجرت لینے کے حوالے سے صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:”ان صورتوں میں اجرت لینا بھی حرام ہے،اگر لے لی ہوتو واپس کرےاور معلوم نہ رہا کہ کس سے اجرت لی تھی ،تو اسے صدقہ کردے کہ خبیث مال کایہی حکم ہے۔“
(بہارِ شریعت،اجارہ فاسدہ کابیان،جلد3،صفحہ144، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
4شعبان المعظم 1445ھ/ 15فروری 2024 ء