کعبہ پر پہلی نظر کے وقت دعا

کعبہ پر پہلی نظر کے وقت دعا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا کعبہ شریف پر پہلی نظر پڑتے وقت دعا قبول ہوتی ہے؟

User ID:ظہور قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ کعبہ شریف پر پہلی نظر جب پڑے تو دعا مانگی جائے کہ یہ قبولیت کا وقت ہے۔ سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:جب مدعٰی میں پہنچے جہاں کعبہ معظمہ نظر آئے اللہ اکبر یہ عظیم قبول واجابت کا وقت ہے صدق دل سے اپنے اور تمام عزیزون دوستوں مسلمانو ں کے لیے مغفرت وعافیت مانگے، اور فقیر دعائے جامع عرض کرتا ہے درود شریف کی کثرت کرے اور اسے کم از کم تین بار پڑھیں، اَللّٰھُمَّ ھٰذَا بَیْتُکَ وَاَنَاعَبْدُکَ اَسْأَلَکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ لَیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلَلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَلِعَبْدِکَ اَحْمَدْرَضَا اِبْنِ نقی عَلِی اَللّٰھُمَّ اغْفِرْھُمَا وَارْحَمْھُمَا وَانْصُرْہُ نَّصْرًا عَزِیْزًا پھر درود شریف پڑھیں۔ ترجمہ: الہٰی! یہ تیرا گھر ہے او میں تیرا بندہ ، الہٰی! میں تجھ سے پناہ مانگتاہوں، گناہوں کی معافی اور دین و دینا وآخرت میں ہر بلا سے محفوْظی اپنے لیے اور اپنے ماں باپ اور سب مردوں عورتوں اور تیرے حقیر بندے احمد رضا خاں علی کے لیے، الٰہی! اس کی زبردست امداد فرما، آمین!

(فتاویٰ رضویہ ،جلد10،صفحہ736،رضافاؤنڈیشن،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

4جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 18دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں