دنیا کی ہر زبان الہامی ہے

دنیا کی ہر زبان الہامی ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا دنیا میں بولی جانے والی ساری زبانیں الہامی ہیں ؟ کیا ہر زبان کا ادب لازمی ہے؟

User ID:آدم علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ دنیا میں بولی جانے والی ہر زبان الہامی ہے لہذا ہر زبان کا ادب کرنا چاہیے ۔ فیضان بسم اللہ کتاب میں ہے : اُردو ہو یا سندھی ، اِنگریزی ہو یا ہِندی دنیا کی ہر زَبان میں لکھے گئے مقدس ناموں کا ادب کرنا چاہیے بلکہ دنیا کی ہر زَبان کے حُرُوفِ تَہَجِّی کا ادَب کرنا چاہئے انہیں زمین یا کوڑے میں پھینکنا ادب کے خلاف ہے کیوں کہ صاحبِ تفسیرِ صاوِی شریف کے قول کے مطابق دنیا میں بولی جانے والی تمام زبانیں اِلہامی ہیں۔ لہٰذا ان کو ٹھنڈا کردینے ہی میں عافیت ہے۔ اﷲ پاک اِس ادب کا آپ کو ضرور صِلہ عطا فرمائے گا۔

(تفسیرصاوی ، 1 / 30 ، فیضانِ بسم اللہ ، ص121ملتقطاً)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

28جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 15دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں