گھریلو صدقہ بکس سے پیسے مسجد میں دینا

گھریلو صدقہ بکس سے پیسے مسجد میں دینا

سوال: کیاگھریلو صدقہ بکس سے پیسے اٹھا کر مسجد میں دے سکتے ہیں ؟

User ID:حافظ محمد عرفان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

گھریلو صدقہ بکس میں پیسے صدقے کے لیے الگ کیے جاتے ہیں جب تک یہ پیسے فقیر یا وکیل وغیرہ کے حوالے نہ کیے جائیں ملکیت سے نہیں نکلتے لہذا اپنے گھریلو بکس میں جس بندے کی رقم ہو وہ اپنی رقم اٹھا کر مسجد میں دے سکتا ہے ۔در مختار میں ہے: ولا یخرج عن العھدة بالعزل؛ بل بالأداء للفقراء ترجمہ:اور جدا کرنے سے پیسے ملکیت سے نہیں نکلتے بلکہ فقیر کو ادا کرتے وقت ملکیت سے نکلتے ہیں۔

(الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الزکاة، جلد5،صفحہ457، دمشق)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

29صفر المظفر5144 ھ16 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں