کربلا میں مولی علی کے بیٹے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ میدان کربلا میں مولی علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے کتنے بیٹے شہید ہوئے؟
User ID:عزیر ظہیر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
امیر المؤمنین سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہُ عنہ کے صاحبزادگان حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمان، حضرت عون، حضرت جعفر اور حضرت عباس اور حضرت عبد اللہ رضی اللہُ عنہم اپنے دل میں شہادت کا جذبہ لئے میدان جنگ میں تشریف لاتے گئے اور دشمنوں سے زمین کو پاک کرتے چلے گئے، اسد اللہ رضی اللہُ عنہ کے جانباز شیروں نے لومڑیوں کے لشکروں کا نہایت بہادری سے مقابلہ کیا اور دین اسلام کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔
(ماخوذ خطبات محرم صفحہ368،اکبربک سیلرز،اردو بازار،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
9ربیع الاول 5144 ھ27 ستمبر 2023 ء