کالے بچھو اور سانڈے کی خرید و فروخت

کالے بچھو اور سانڈے کی خرید و فروخت

سوال:آج کل کالے بچھو اور سانڈے وغیرہ زندہ پکڑ کر بیچے جاتے ہیں ،ان کا بیچنا کیسا ہے؟

User ID:اصغر علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کالے بچھو،اور سانڈے کی خرید و فروخت ناجائز ہے۔ فتح القدیرمیں ہے : ”لا یجوز بیع ھوامّ الارض کالخنافس والعقارب والفأرۃ والنمل والوزغ والقنافذ والضب “ ترجمہ :حشرات الارض جیسے گبریلے ، بچھو ، چوہے ، چیونٹیاں ، چھپکلیاں ، چھچھوندر اور گوہ کی خرید و فروخت جائز نہیں ۔

(فتح القدیر ، کتاب البیوع ، مسائل منثورہ ، ج7 ، ص111 ، مطبوعہ کوئٹہ)

صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”حشرات الارض چوہا ، چھچھوندر ، گھونس ، چھپکلی ، گرگٹ ، گوہ ، بچھو ، چیونٹی کی بیع (خرید و فروخت) ناجائز ہے ۔“

(بھارِ شریعت ، ج2 ، حصہ11 ، ص810،811 ، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ ، کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

20صفر المظفر5144 ھ6 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں