کارٹونز میں عورت کی آواز
سوال: کیا عورت کسی بھی کارٹون ویڈیوز کے پیچھے اپنی آواز لگا کر اپلوڈ کر سکتی ہے؟
User Idشکیل کھوکھر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
کارٹون میں عورت کااپنی آواز لگانا منع ہے اور اگر نغمہ بھری آواز ہو تو ناجائز ہے کہ عورت کی آواز کا بھی پردہ ہے۔سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:”نا جائز ہے کہ عورت کی آواز بھی عورت ہے اورعورت کی خوش الحانی کہ اجنبی سنے محل فتنہ ہے۔“
(فتاوی رضویہ، جلد 22، صفحہ240، رضا فاؤنڈیشن، لاهور )
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
8ربیع الاول 5144 ھ26 ستمبر 2023 ء