چیونٹیوں کو مارنے کا حکم

چیونٹیوں کو مارنے کا حکم

سوال: چیونٹیاں کاٹتی ہوں تو کیا انہیں مارنا جائز ہے؟

User Idشکیل کھوکھر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بلا وجہ شرعی چیونٹیوں کو مارنے کی اجازت نہیں ہاں اگر چیونٹاں تکلیف پہنچاتی ہوں تو خود سے تکلیف دور کرنے کے لیے انہیں مارنا جائز ہے اَلبتہ جہاں مارنے کے بجائے ہٹانے سے کام چل سکتا ہو تو پھر انہیں نہ مارا جائے مثلاً اگر کپڑوں یا بدن وغیرہ پر چڑھ گئیں تو کپڑے کو جھاڑنے یا پھونک مارنےکے ذریعے بھی اِنہیں دُور کیا جا سکتا ہے۔ فتاوی ہندیہ میں ہے : قتْلُ النَّمْلَةِ تَكَلَّمُوا فِيهَا، وَالْمُخْتَارُ أَنَّهُ إذَا ابْتَدَأَتْ بِالْأَذَى لَا بَأْسَ بِقَتْلِهَا، وَإِنْ لَمْ تَبْتَدِئْ يُكْرَهُ قَتْلُهَا، ترجمہ: چونٹی کو قتل کرنے کے متعلق فقہائے کرام نے کلام کیا اور مختار یہ ہے کہ جب چیونٹی تکلیف پہنچانے کی ابتداء کرے تو ان کو مارنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر چیونٹیاں پہل نہ کریں تو ان کو مارنا مکروہ ہے ۔

(فتاوی ہندیہ،جلد5،صفحہ 361،دارالکتب،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

8ربیع الاول 5144 ھ26 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں