والدہ مصطفی ﷺ کی وفات و مزار

والدہ مصطفی ﷺ کی وفات و مزار

سوال:حضور ﷺ کی والدہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنھا کی وفات سفر میں ہوئی تو کس کے ساتھ سفر کر رہی تھیں کہاں جا رہی تھیں اور ان کی قبر کہاں پر ہے؟

User ID:زیشان زئی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

والدہ مصطفی ﷺ سیدتنا آمنہ رضی اللہ عنھا ، سیدتنا ام ایمن رضی اللہ عنھا اور سیدنا عبد المطلب رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی قبر پر حاضر ہوئیں واپسی پر ابواء کے مقام پر آپ کا انتقال ہوا اور اسی جگہ آپکو دفن کر دیا گیا۔انساب الاشراف میں ہے:جب آپ رضیَ اللہ تعالٰی عنہَا حضرت سیّدُنا عبدُالمطَّلِب اور حضرت سیّدتنا امِّ اَیْمن کی رَفاقت میں حضرت سیّدنا عبداللہ رضیَ اللہ تعالٰی عنہ کی قبرِمبارک پر حاضر ہوئیں جیسا کہ آپ کا معمول تھا تو واپس آتے ہوئے مقامِ اَبْواء پر وفات پاگئیں اور اسی جگہ پر آپ کو سپردِ خاک کیا گیا۔

( انساب الاشراف،جلد1،صفحہ103،ملخصا)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

20صفر المظفر5144 ھ6 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں