میدان کربلا میں سب سے پہلے شہید
سوال: میدان کربلا میں سب سے پہلے شہید ہونے والے شہید کا نام کیا ہے؟
User ID:اعظم عطاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
میدان کربلا میں سب سے پہلے شہید ہونے والے حضرت حر رضی اللہ عنہ ہیں امام حسین رضی اللہ عنہ کی اجازت سے سب سے پہلے میدانِ جنگ میں حضرت حُر رضی اللہ عنہ تشریف لائے، ان کے مقابلےمیں مخالفین کے لشکر سے صفوان بن حنظلہ سامنے آیا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس کا سر تن سے جداکردیا، اس کے بعد صفوان کے تین بھائیوں سے بیک وقت مقابلہ کیا اور پلک جھپکتے ہی انہیں خاک میں ملادیا، اس کے بعد حضرت حُر دشمنوں کے صفوں کو چیر تے ہوئے ان کے درمیان چلے گئے اور ابن سعد کے پرچم بردار کے دو ٹکرے کردیئے، شمر کے حکم پر اس کے لشکر نے آپ کو چاروں طرف سے گھیر لیا، آپ بہادری سے ان کا مقابلہ کررہے تھے کہ قسورہ بن کنانہ نے ان کے سینے پر نیزہ مارا جو آپ کے جسم میں گھس گیا، حضرت حر رضی اللہ عنہ قسورہ بن کنانہ کو واصل جہنم کرتے ہوئے اپنے گھوڑے سے گر پڑے اور امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کے آغوش میں ابدی جہان کی طرف کوچ کرگئے۔ (سوانح کربلا ،صفحہ 63،مکتبۃ المدینہ،کراچی،ملتقطا و ملخصا)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
5 ربیع الاول 5144 ھ22 ستمبر 2023 ء