میدان محشر قائم ہونے کی جگہ

میدان محشر قائم ہونے کی جگہ

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ میدان محشر کس سر زمین پر قائم ہو گا؟

User ID:حافظ حفیظ اللہ برکاتی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

میدان محشر ملک شام کی سر زمین پر قائم ہو گا۔ مسند احمد میں ہے: فاشار بیدہ الی الشام فقال : الی ھہنا تحشرون ترجمہ: حضور ﷺ نے اپنے ہاتھ سے شام کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: تمہیں وہاں اٹھایا جائے گا۔

(مسند احمد بن حنبل،حدیث 20260)

صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:یہ میدانِ حشر ملکِ شام کی زمین پر قائم ہوگا۔ زمین ایسی ہموار ہو گی کہ اِس کنارہ پر رائی کا دانہ گِر جائے تو دوسرے کنارے سے دکھائی دے۔

(بہارِ شریعت،جلد1،صفحہ132،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

3ربیع الثانی 5144 ھ19 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں