مغرب کی اذان و جماعت کے درمیان نفل
سوال: مغرب کی اذان کے بعد فرضوں سے پہلے دو نفل پڑھنا کیسا ہے ؟
User Idشکیل کھوکھر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
سورج غروب ہونے کے بعد سے مغرب کے فرض پڑھنے تک نوافل پڑھنا مکروہ ہے۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:تسعۃ اوقات یکرہ فیھا النوافل وما فی معناھا لا الفرائض ۔۔۔و منھا ما بعد الشمس قبل صلاۃ المغرب ترجمہ : نو اوقات ایسے ہیں جن میں نوافل اور اس جیسی نماز پڑھنا مکروہ ہے نہ کہ فرائض ان (اوقات) میں سے سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز سے پہلے ۔
(فتاوی ہندیہ،کتاب الصلاۃ،الباب الاول فی مواقیت الصلاۃ،الفصل الثالث،جلد1،صفحہ52ـ53،دارالفکر)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
8ربیع الاول 5144 ھ26 ستمبر 2023 ء