مسجد کے صحن میں کسی کو دفنانا
سوال: کیا مسجد کے صحن میں کسی مؤمن کو دفنا سکتے ہیں؟
User ID:محمد عبد السبحان الوحیدی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مسجد کے صحن میں قبریں بنانا ،ناجائز و حرام ہے اور قبریں بنائیں تو ان کا ختم کرنا ضروری ہے میت کو نکال کر کہیں اور دفن کرنا لازم ہے۔ فتاوٰی رضویہ میں سیدی سرکار اعلی حضرت امام اہلسنّت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں: اگر صورت واقعہ یہ ہے کہ صحن مسجد میں بعد تعمیر مسجد وارثان بانئ مسجد خواہ کسی نے قبریں بنالیں تو وہ قبریں محض ظلم ہیں اور انکا باقی رکھنا ظلم ہے نہ کہ آئندہ قبروں کے لئے ایک حدبندی اور اس میں حجرہ مسجد اور صحن مسجد سے اور زمین میں شامل کرنا یہ سب ظلم و حرام ہے اور اس کا دفع کرنا فرض ہے.
( فتاویٰ رضویہ،جلد9،صفحہ 408،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
5 ربیع الاول 5144 ھ22 ستمبر 2023 ء