عیسی علیہ السلام دنیا میں نبوت کے ساتھ آئیں گے
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ حضرت عیسی علیہ السلام جب دنیا میں دوبارہ تشریف لائیں تو کیا وہ نبی ہی ہوں گے؟
User ID:بابا نصیر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ سیدنا عیسی علیہ السلام نبی ہی ہوں گے کیونکہ کسی نبی سے نبوت کا زائل ہونا ممکن ہی نہیں جو یہ عقیدہ رکھے کہ نبی سے نبوت زائل ہو سکتی ہے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا لہذا عیسی علیہ السلام نبوت کے ساتھ ہی تشریف لائیں گے البتہ سرکارِ نامدار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نائب کے طور پرتشریف لائیں گے اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شریعت کے مطابق احکام جاری فرمائیں گے۔المعتقد المتقد میں ہے:( من جوز زوال النبوۃ من نبي فإنّہ یصیر کافراً، کذا في’’ التمہید ترجمہ: جو کسی نبی سے نبوت کا زائل ہونا جائز قرار دے بے شک وہ کافر ہو جائے گا۔ ایسا ہی تمہید میں ہے۔
( ’’ المعتقد المنتقد ‘‘ ، مسئلۃ : من جوّز زوال النبوۃ من نبي ۔۔۔ إلخ، ص ۱۰۹)
امام جلالُ الدین سُیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: حضرت سیّدُنا عیسیٰ علیہ السَّلام جب زمین پر تشریف لائیں گے ہوں گے تو رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نائب کے طور پر آپ کی شریعت کے مطابق حکم فرمائیں گے نیز آپ کی اِتباع کرنے والوں اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امّت میں سے ہوں گے۔ (خصائصِ کبریٰ،ج 2،ص329)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
15ربیع الثانی 5144 ھ31 اکتوبر 2023 ء