ظہر کی پہلے والی سنتوں کی فضیلت

ظہر کی پہلے والی سنتوں کی فضیلت

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ کیا حدیث پاک میں ظہر کی سنتوں کو تہجد کی چار رکعتوں کے برابر فرمایا گیا ہے؟

User ID:ظہور قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ظہر کی سنت قبلیہ کے بارے میں مذکورہ بالا فضیلت مروی ہے۔طبرانی براء بن عازب رضی اﷲ تعالی عنہ سے راوی ، کہ رسول اللہ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’جس نے ظہر کے پہلے چار رکعتیں پڑھیں ، گویا اس نے تہجد کی چار رکعتیں پڑھیں اور جس نے عشا کے بعد چار پڑھیں ، تو یہ شب قدر میں چار کے مثل ہیں۔‘‘

( ’’ المعجم الأوسط ‘‘ للطبراني ، باب المیم ، الحدیث: ۶۳۳۲ ، ج ۴ ، ص ۳۸۶ )

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

15ربیع الثانی 5144 ھ31 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں