صدیق اکبر کی وفات و نماز جنازہ

صدیق اکبر کی وفات و نماز جنازہ

سوال: سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کب ہوئی اور آپ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

User ID:محمد ممتاز

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا وصال 13سن ھجری 22 جمادی الاخری پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ہوا اور آپکی نماز جنازہ سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔ کتاب العقائد میں ہے:آپ رضی اللہ عنہ کا وصال 22 جُمادَی الاخریٰ 13ھ شب سہ شنبہ (یعنی پیر اور منگل کی درمیانی رات) مدینۂ منورہ (میں) مغرب و عشاء کے درمیان تریسٹھ (63) سال کی عمر میں ہوا۔ حضرت سیّدنا عمر بن خطّاب رضی اللہ عنہ نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔

(کتاب العقائد، صفحہ43،مکتبۃ المدینہ ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

29صفر المظفر5144 ھ16 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں