صحابہ کرام علیھم الرضوان کی تعداد
سوال: صحابہ کرام علیھم الرضوان کی تعداد کتنی تھی ؟
User ID:مبشر علی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
صحابہ کرام علیھم الرضوان کی تعداد کے متعلق روایات مختلف ہیں بعض روایات میں حجۃ الوداع کے موقع پر ایک لاکھ 14 ہزار بعض میں ایک لاکھ چوبیس ہزار تک صحابہ کرام علیھم الرضوان جمع ہوئے۔ کرامات صحابہ میں زرقانی و،مدارج النبوۃ میں ہے: حِجَّۃُ الْوِداع میں تقریباً ایک لاکھ چودہ ہزار (14,000) صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان حُضُور ﷺکے ساتھ حج کے لیے مکۂ مکرمہ میں جمع ہوئے اوربعض دوسری روایات سے پتہ چلتاہے کہ حِجَّۃُ الْوِداع میں صحابۂ کِرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ اَجمعِین کی تَعْدادتقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار (1,24,000) تھی۔ (زرقانی،جلد3، صفحہ 106، مدارج،جلد2، صفحہ387،)
(کراماتِ صحابہ،صفحہ51،مکتبۃ المدینہ،کراچی،ملخصا)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
5 ربیع الاول 5144 ھ22 ستمبر 2023 ء