شادی میں پیسے اڑانے کا حکم

شادی میں پیسے اڑانے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ شادی پر نوٹ ،پیسے نچھاور کرنے کا کیا حکم ہے؟

User ID:وقار احمد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

شادی پر پیسے اڑانا منع ہے کیونکہ یہ رزق کی بے حرمتی ہے ۔ سیدی امام اہلسنت،امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:پیسہ پھینکنا یاہوامیں اڑانا منع ہے کیونکہ پیسہ رزق ہے اور رزق کی بے حرمتی جائز نہیں ہے۔

(فتاوی رضویہ،جلد24،صفحہ520،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

14ربیع الاول 5144 ھ 1 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں