سورۃ التوبہ کے شروع میں بسم اللہ نہ ہونے کی وجہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ سورۃ التوبہ کے شروع میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کیوں نہیں لکھا گیا؟
User ID:ثناء خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ سورہ توبہ کے شروع میں بسم اللہ شریف کے ذکر نہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس کے نزول کے ساتھ بسم اللہ کا نزول نہ ہوا اس لئے کہ سورہ توبہ قہر و جلال اور منافقین پر غیظ و غضب اور ان سے بیزاری کا ذکر ہے اور بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم میں رحمت کا بیان ہے اور رحمت کے ساتھ فوراً زحمت کا ذکر مناسب نہیں ۔تفسیر خرائن العرفان میں ہے: اس سورۃکے شروع میں بسم اللہ نہیں لکھی گئی اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام اس کے ساتھ بسم اللہ لے کر نازل نہیں ہوئے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بسم اللہ لکھنے سے منع فرمایا ہے۔
(کنز الایمان مع خزائن العرفان ،سورۃ التوبہ صفحہ 301)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
7جمادی الاولی 5144 ھ22نومبر 2023 ء