رحمن اور رحیم کے معنی کا فرق

رحمن اور رحیم کے معنی کا فرق

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم میں رحمن و رحیم کے معنی میں کیا فرق ہے؟

User ID:محمد رضوان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ رحمن اور رحیم میں کئی وجوہ سے فرق بیان کیا گیا ہے ایک فرق یہ ہے کہ رحمٰن اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے اور رحیم عام ہے دوسرا یہ کہ رحمن کا معنی دنیا میں تمام بندوں پر رحم کرنے والا ہے اور رحیم کا معنی آخرت میں صرف مسلمانوں پر رحم کرنے والا تیسرا یہ کہ رحمٰن کا معنٰی نعمتیں عطا کرنے والی وہ ذات جو بہت زیادہ رحمت فرمائے اور رحیم کا معنی بہت رحمت فرمانے والا۔ مرأة المناجیح میں ہے :رحمٰن کے معنے ہیں دنیا میں تمام بندوں پر رحم فرمانے والا اور رحیم کے معنی ہیں آخرت میں صرف مسلمانوں پررحم فرمانے والا ،چونکہ دنیا آخرت سے پہلے ہے اس لیے رحمن کا ذکر رحیم سے پہلے ہو۔

(مرآۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح،جلد3،الحدیث512،ایپ)

تفسیر صراط الجنان میں ہے:رحمٰن اور رحیم اللہ تعالیٰ کے دو صفاتی نام ہیں ، رحمٰن کا معنٰی ہے: نعمتیں عطا کرنے والی وہ ذات جو بہت زیادہ رحمت فرمائے اور رحیم کا معنی ہے : بہت رحمت فرمانے والا۔(سورۃ الفاتحہ،تحت الآیۃ2)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

11ربیع الثانی 5144 ھ27 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں