دوران نماز منہ میں کوئی چیز چلی جائے تو نماز کا حکم
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ نماز کے دوران کوئی چیز جیسے بال ،مکھی وغیرہ منہ میں چلی جائے تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
User ID محمد راشد علی:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ اگر اگر باہر سے یہ چیز منہ میں گئی اور وہ چیز نگل لی تو نماز فاسد ہو جائے گی کیونکہ نماز میں کھانا پینا مطلقا نماز کو توڑ دیتا ہے چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ ،بھول کر ہو یا جان بوجھ کر بہر صورت نماز فاسد ہو جائے گی۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :نماز کے اندر کھانا پینا مطلقاً نماز کو فاسد کر دیتا ہے، قصداً ہو یا بھول کر، تھوڑا ہو یا زیادہ، یہاں تک کہ اگر تل بغیر چبائے نگل لیا یا کوئی قطرہ اُس کے منھ میں گرا اور اس نے نگل لیا، نماز جاتی رہی۔
(بہار شریعت،جلد1،حصہ سوم، صفحہ614،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
10ربیع الثانی 5144 ھ26 اکتوبر 2023 ء