داڑھی منڈے فاسق سے نعت خوانی کروانا

داڑھی منڈے فاسق سے نعت خوانی کروانا

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ فاسق و فاجر و داڑھی منڈے شخص کو محافل میں اسٹیج پر تعظیم و تکریم کے ساتھ بلا کر نعت خوانی کروانا کیسا ہے؟

User ID:رضوان رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ اس طرح فاسق و فاجر شخص کو اسٹیج پر بلا کر نعت خوانی کروانا جائز نہیں کیونکہ فاسق کی تعظیم کرنا جائز نہیں بلکہ بوجہ فسق وہ اہانت کا مستحق ہے لہذا فاسق سے نعت خوانی کروانے کے بجائے عاشق رسول،پابند شریعت، مسلمان سے نعت خوانی کروائی جائے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إذا مدح الفاسق غضب الرب تعالى واهتز له العرش ترجمہ:جب فاسق کی مدح سرائی کی جاتی ہے تو رب تعالیٰ ناراض ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کا عرش لرز جاتا ہے۔

(مشکاۃ المصابیح،کتاب الاداب،حدیث4859)

امام اہلسنت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ سے سوال ہوا کہ مخالفِ شرع مثلاََ داڑھی کترواتا یا منڈواتا ہو، تارکِ صلوۃ ہو اس سے میلاد(نعت)پڑھوانا کیسا ہے؟ آپ جوابا تحریر فرماتے ہیں:افعال مذکورہ سخت کبائر ہیں اور ان کامرتکب اشدفاسق وفاجر مستحق عذاب یزداں وغضب رحمن اوردنیامیں مستوجب ہزاراں ذلت وہوان خوش آوازی خواہ کسی علت نفسانی کے باعث اسے منبرومسند پر کہ حقیقۃً مسندحضورپرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہے تعظیماً بٹھانا اس سے مجلس مبارک پڑھوانا حرام ہے،تبیین الحقائق وفتح اﷲ المعین وطحطاوی علی مراقی الفلاح وغیرہا میں ہے: فی تقدیم الفاسق تعظیمہ وقد وجب علیہم اھانتہ شرعافاسق کو آگے کرنے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ بوجہ فسق لوگوں پرشرعاً اس کی توہین کرنا واجب اور ضروری ہے۔

(الفتاوی الرضویہ، جلد23،صفحہ734 ،مطبوعہ رضا فاٶنڈیشن، لاھور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

11ربیع الثانی 5144 ھ27 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں