حیض سے پہلے اور بعد سفید رطوبت کا حکم

حیض سے پہلے اور بعد سفید رطوبت کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حیض شروع ہونےسے پہلے اور اور حیض ختم ہونے کے بعد سفید رنگ کی رطوبت نکلتی ہے کیا وہ حیض کا حصہ ہے؟

User ID:محمد شعیب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ یہ سفیدی حیض نہیں ہے کیونکہ حیض کے چھ رنگ ہیں جن میں سفید رنگ شامل نہیں لہذا سفید رنگ کی رطوبت حیض نہیں ہے ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: حَیض کے چھ رنگ ہیں۔ (۱) سیاہ (۲) سرخ (۳) سبز (۴) زرد (۵) گدلا (۶) مٹیلا۔ سفید رنگ کی رطوبت حَیض نہیں۔

(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ372،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

9ربیع الاول 5144 ھ27 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں